ACTION MOVIES ADULT MOVIES COMMEDY MOVIES DOCUMANTERIES DUBBED MOVIES HORROR MOVIES ROMANTIC MOVIES 2012 MOVIES

Others Channels

Watch Online Movies Free

Tuesday 14 February 2012

الیکشن کمیشن ووٹرز کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز یکم مارچ 2012 کو کرے گا

Best Blogger Tips
ڈیلی ٹائمز پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم مارچ 2012 سے تمام اہل ووٹرز نئی ووٹر لسٹوں میں اپنا اندراج بذریعہ ایس ایم ایس معلوم کر سکیں گے۔
ووٹرز کی جانب سے اس سروس کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا تھا  لہذا یکم مارچ کو یہ سروس متعارف کروا دی جائے گی۔جسکے ذریعے صارفین ایس ایم ایس کے ذریعے نئی کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں میں اپنے اندراج کی تمام تفصیلات دیکھ سکیں گے۔
ووٹر لسٹ میں اپنا نام دیکھنے کا طریقہ:
  • لسٹ میں اپنا اندراج دیکھنے کے لیے اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ارسال کریں۔ 
  • جوابی ایس ایم ایس میں آپکے اندراج سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کر دی جائیں گی۔
  • فی ایس ایم ایس چارجز 2روپے علاوہ ٹیکس ہونگے۔
اطلاعات کے مطابق جوابی ایس ایم ایس میں ووٹر کی تفصیلات اردو زبان میں ارسال کی جائیں گی۔ جن میں ووٹر کا نام ، شہر یا تحصیل ، انتخابی علاقہ اور ووٹر کا سیریل نمبر شامل ہونگے۔
اس ایس ایم ایس میں ووٹر کی پرائیویسی کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور ووٹر کے گھر کا پتہ شامل نہیں کیا گیا۔ تاکہ کوئی اور ان معلومات کا غلط استعمال نہ کر سکے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق یہ سروس متعارف کروائے جانے کے بعد اہل ووٹرز کے لیے ووٹر لسٹوں میں اپنا اندراج دیکھنا کافی آسان ہوگا  اور کسی بھی قسم کی غلطی کی صورت میں وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رابطہ کر سکیں گے۔

No comments:

Post a Comment