ACTION MOVIES ADULT MOVIES COMMEDY MOVIES DOCUMANTERIES DUBBED MOVIES HORROR MOVIES ROMANTIC MOVIES 2012 MOVIES

Others Channels

Watch Online Movies Free

Thursday 26 January 2012

ایزی پیسہ اور ورلڈ کال کے درمیان معاہدہ

Best Blogger Tips
ٹیلی نار ایزی پیسہ  پاکستان بھر میں مختلف ٹیلی   کام کمپنیوں سے بلوں کی ادائیگی اور دیگر   معاملات   میں   اپنی  سروسز   فراہم    کرنے  کے  لیے  معاہدے  کر  رہا  ہے۔
اسی سلسلہ میں آج ٹیلی نار نے اس بات کا اعلان  کیا ہے  کہ اب  ورلڈ کال کے صارفین بھی    ایزی    پیسہ    کے    ذریعے    اپنے    ماہانہ    بل     ادا     کر    سکیں     گے۔
اوپر دی گئی تصویر میں ایزی پیسہ سیلز کے سربراہ فیصل خان سادوزئی (دائیں جانب) ورلڈ کال  کے   چیف   ایگزیکٹیو  آفیسر  بابر  علی  سید  سے  مصافحہ  کر  رہے  ہیں۔
ورلڈ کال آج  کل  کئی بحرانوں کا شکار ہے جس پر آئیندہ چند دنوں میں پروپاکستانی کی جانب سے ایک تحریر پیش کی جائے گی۔

پی ٹی اے کی جانب سے سم ایکٹیویشن کا نیا نظام جلد متعارف کروایا جائے گا

Best Blogger Tips
پی ٹی اے اور تمام پاکستانی موبائل کمپنیوں نے آج موبائل سمز کی فروخت ، ایکٹیویشن اور تصدیق کے حوالے سے ایک نئے فریم ورک کی منظوری دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پی ٹی اے حکام اور تمام موبائل کمپنیوں کے اعلی عہدہداران نے پی ٹی اے کے مرکزی دفتر میں مشاورت کے بعد ایک نیا فریم ورک تیار کیا ہے جو کہ آئیندہ چندماہ میں لاگو کیا جائےگا۔
اس نئے نظام کے مطابق اب نئی سم خریدتے وقت کسی بھی قسم کی کاغذی کاروائی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ تمام کام سم خریدنے کے بعد 789 کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔
سم ایکٹیویشن کا طریقہ کار:
ابھی تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق نئی سم خریدتے وقت صارف کو اپنا اصلی کمپیوٹرائزڈ  شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ریٹیلرکمپیوٹر پر  نئی سم  کو  شناختی کارڈ  نمبر کے ساتھ منسلک کر دے گا۔ بعد ازاں صارف کو سم ایکٹیویٹ کروانے کے لیے 789 پر کال کرنا ہوگی جہاں پر اس سے شناختی کارڈ کی تمام معلومات پوچھی جائیں گی۔
اس نئے نظام کے تحت صرف مخصوص سیلز سنٹر ہی نئی سم کا اجراء کر سکیں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ کاپی کا غلط استعمال بھی رکے گا۔ اب سیلز سنٹرز پر فارم پر کر نے کی بجائے تمام معلومات فوری طور پر کمپیوٹر میں ہی اپلوڈ کر دی جائیں گی۔ جسکی بدولت کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی کا احتمال بھی ختم ہوجائے گا۔
اس موقع پر چیرمین پی ٹی اے نے تمام شراکت داروں کو مبارک باد دی اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ آئیندہ بھی باہمی مشاورت سے ہی نئے نظام متعارف کروائے جائیں گے۔
موبائل کمپنیوں کے نمائیندوں نے اس موقع پر صارفین کو نئی اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے عظم کا اظہار بھی کیا۔

سمارٹ فون خریدنے کے لیے چند مفید مشورے

Best Blogger Tips
اپنا پہلا موبائل فون خریدتے ہوئے یقیناً کافی خوشی محسوس ہوتی ہے اور اگر آپ سمارٹ فون خرید رہے ہوں تو اس خوشی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ فیصلہ کرنا کہ کونسا موبائل فون خریدا جائے کافی آسان ہوتا ہے اور وہ اپنی مرضی کا موبائل فون بآسانی خرید لیتے ہیں لیکن بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو موبائل فون خریدنے کے بعد پچھتاتے ہیں کہ فلاں ماڈل کیوں نہ لیا۔
اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں سمارٹ فون  منتخب کرتے ہوئے کچھ پریشانی کا سامنا ہے  کیونکہ اس سے قبل کبھی سمارٹ فون خریدنے کا تجربہ نہیں  اور ہر کوئی آپ کو بھانت بھانت کے مشورے دے رہا ہے کہ آئی فون لے لو یا اینڈرائیڈ ہی سب سے بہتر ہے اورتو گھبرائے مت ۔ ذیل میں دی گئی ہدایات کو غور سے پڑھیں امید ہے کہ انکی بدولت آپ بآسانی اپنی پسند کا موبائل فون خرید سکیں گے۔
  • سمارٹ فون خریدتے وقت سب سے اہم بات کا خیال رکھیئے اور وہ ہے اسکا آپریٹنگ سسٹم۔ آپ نے یقیناً سیمبئین کا نام تو سنا ہی ہوگا لیکن چونکہ اب یہ سسٹم کافی پرانا ہوچکا ہے لہذا اسکا تو سوچیئے بھی مت۔ ایپل کا آئی او ایس یقیناً ایک بہترین آپریٹنگ سسٹم ہے لیکن اسکے مقابلے میں  گوگل اینڈرائیڈ آپ کو کم قیمت میں  زیادہ فیچرز فراہم کرتا ہے۔
  • ایک اور اہم بات فون کا ڈیزائن ہے۔ بہت سے لوگ یہ چاہتے ہیں کہ انکا فون اچھی کوالٹی کے میٹریل سے بنا ہو۔ اس لحاظ سے نوکیا اور ایچ ٹی سی کے موبائل فون کافی اچھے رہتے ہیں۔ سام سنگ اور ایل جی کے فون گو کہ دیکھنے میں تو خوبصورت لگتے ہیں لیکن چونکہ ان میں پلاسٹک کا استعمال زیادہ ہوتا ہے لہذا وہ زیادہ پائیدار ثابت نہیں ہوتے۔
  • سمارٹ فون ہو اور اس میں ایپلی کیشنز نہ ہوں یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ فی الوقت آئی فون کے لیے سب سے زیادہ ایپلی کیشنز دستیاب ہیں لیکن اینڈرائیڈ بھی کسی لحاظ سے پیچھے نہیں اور بہت سے مفت ایپلی کیشنز کے ساتھ اب آئی او ایس سے بھی آگے نکلنے والا ہے۔ ایپلی کیشنز کے معامے میں ونڈوز فون 7 تھوڑا پیچھے ہے لیکن اس سسٹم کی ایپلی کیشنز میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہورہاہے۔
  • سمارٹ فون میں سکرین سائز کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ عام طور پر 3.5 انچ سے 4 انچ کی سکرین مناسب ہوتی ہے۔ آئی فون اور سام سنگ کے مہنگے فونز میں سکرین ریزولیوشن اور پکزل ڈینسٹی زیادہ ہوتی ہے لہذااگر آپکا بجٹ زیادہ ہے تو یہی فونز خریدیں۔
  • آجکل سستے مہنگے تمام موبائل فونز میں کیمرہ تو ضرور ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ اچھی تصاویر کھینچنا چاہتے ہیں تو اسکے لیے فون میں کم از کم 5 میگا پکزل کا کیمرہ تو ہونا چاہیے جس میں فلیش لائیٹ اور آٹو فوکس کی سہولت بھی ہو۔ اگر کیمرہ ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز بھی بناتا ہو تو یہ سونے پر سہاگے والی بات ہوگی۔
  • سمارٹ فون میں پراسیسر اور ریم کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ کمپیوٹرز کی طرح ہر سال تیز رفتار پراسیسر اور زیادہ بڑی ریمز متعارف کروائی جاتی ہیں ۔ اگر آج آپ سمارٹ فون خریدنے جارہے ہیں تو ذہن میں رکھیں کہ پراسیسر کم از کم 1Ghz ہو اور ریم 512MB.
  • گو کہ اکثر سمارٹ فونز میں فائلز اور تصاویر محفوظ کرنے کے لیے کافی میموری موجود ہوتی ہے۔ اس حوالے سے موبائل کمپنیاں مختلف سائز کے میموری والے ماڈل متعارف کرواتی ہیں ۔ اگر آپ میموری کارڈ والا موبائل خریدیں تو یہ زیادہ بہتر رہے گا۔ اسی طرح آئی فون اور دیگر کچھ فونز کے نئے ماڈلوں میں مائیکروسم کا استعمال کیا گیا ہے جسکے لیے آپکو اپنی سم کاٹ کر چھوٹا کرنا ہوگی۔ فون خریدتے وقت اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں۔
  • عام فون کے مقابلے میں سمارٹ فونز کا بیٹری سے کافی گہرا تعلق ہے۔ کیونکہ ان میں پراسیسر ، ریم ، جی پی یو اور بڑی سکرین ہوتی ہے لہذا یہ بیٹری بھی زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ ویڈیوز دیکھنے ،گانے سننے اور گیمز کھیلنے کے دلدادہ ہیں تو وہ فون خریدیں جس میں بڑی مقدار کی بیٹری نصب ہو۔
  • گو کہ بہت سے لوگ اس بات کا دھیان نہیں کرتے لیکن آپکے فون کا رنگ آپکی شخصیت کا عکس ہوتا ہے۔ اگرمرد گلابی یا نارنجی رنگ کا موبائل فون استعمال کر رہے ہوں تو کافی عجیب سا لگے گا۔ لیکن اگر لڑکیاں یہی رنگ استعمال کریں تو انکے لیے یہ کافی مناسب ہوگا۔
  • سب سے آخر میں سمارٹ فون کے حوالے سے سب سے اہم بات۔ آپکا بجٹ۔ جی ہاں اگر آپکے پاس پیسے کم ہیں اور آپکی خواہش ہے کہ اچھے سے اچھے فیچرز والا سمارٹ فون خریدا جائے تو پھر کافی مشکل ہوسکتی ہے۔ اگر آپکے پاس پیسے کم ہیں تو میرا مشورہ ہوگا کہ آپ سیمبئین فون خریدیں ۔ گو کہ یہ سسٹم اب پرانا ہوگیا ہے لیکن سست رفتار موبائل خریدنے سے کئی درجہ بہتر ہے۔لیکن اگر آپکو پیسے کا مسئلہ نہیں تو پھر دنیا کے بہترین سمارٹ فونز آپکے منتظر ہیں۔

Saturday 14 January 2012

شعر

Best Blogger Tips

فحش ویب سائیٹس بلاک نہ کرنے پر انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف پٹیشن دائر

Best Blogger Tips
پی ٹی اے کی احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور فحش مواد والی ویب سائیٹس بلاک نہ کرنے پر انٹرنیٹ اور براڈبینڈ کمپنیوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے۔
کاشف ندیم نے یہ پٹیشن اپنے وکیل فہد احمد صدیقی کے ذریعے داخل کروائی۔ ان کے مطابق فحش مواد والی ویب سائیٹس خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کا باعث بن رہی ہیں۔
فہد احمد صدیقی کے مطابق پی ٹی اے اور پیمرا نے اس حوالے سے 170000 ویب سائیٹس کی لسٹ پاکستان کی انٹرنیٹ اور ٹیلی کام کمپنیوں کو فراہم کی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ انہیں بلاک کیا جائے۔
انہوں نے درخواست میں موقف اختیا ر کیا کہ کسی بھی کمپنی نے ان احکامات پر پوری طرح عمل نہیں کیا لہذا انکے لائسنس منسوخ کیے جائیں اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ہدایت کی جائے کہ وہ انکے خلاف فوجداری مقدمات قائم کریں۔