ACTION MOVIES ADULT MOVIES COMMEDY MOVIES DOCUMANTERIES DUBBED MOVIES HORROR MOVIES ROMANTIC MOVIES 2012 MOVIES

Others Channels

Watch Online Movies Free

Sunday 27 May 2012

گوگل کی جانب سے سرچ کا نیا نظام The Knowledge Graph متعارف

Best Blogger Tips
گوگل کی جانب سے اپنے صارفین کو سرچ کی مزید بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے  جسے The Knowledge Graph کا نام دیا گیا ہے۔ اس نظام میں گوگل کی جانب سے تلاش کیے گئے الفاظ کو اپنے ڈیٹا بیس میں محفوظ کیا جائے گا اور پھر انہیں اس سے متعلقہ الفاظ کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا۔
knowledge graph1 گوگل کی جانب سے سرچ کا نیا نظام The Knowledge Graph متعارف
گوگل کی جانب سے ان متعلقہ الفاظ کے بارے میں صارفین کو مشورہ دیا جائے گا۔ مثال کے طور پر اگر آپ گوگل پر ان خواتین کے بارے میں جاننا چاہ رہے ہوں جنہیں نوبل پرائز دیا گیا ہے ، تو آپ Female Noble Prize Winners لکھیں گے۔ اب گوگل کا یہ نیا نظام ان الفاظ کو علیحدہ علیحدہ اور مشترکہ طور پر دیکھے گا اور آپ کو بہترین مطلوبہ نتائج فراہم کر دے گا۔
گوگل کے اس نئے نظام کے تحت آپ کو کسی بھی مشہور شخص ، جگہ یا چیز کے بارے میں نہ صرف ابتدائی معلومات فراہم کی جائیں گی بلکہ اس سے متعلقہ افراد یا چیزوں کے تفصیل بھی فراہم کی جائے گی۔ اس کی مثال ایسے ہی جیسے ویکیپیڈیا پر کسی شخص یا چیز کے بارے میں ایک سمری فراہم کی جاتی ہے۔
گوگل کے اس نئے نظام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

اب جی میل کے ذریعے کسی بھی یوفون نمبر پر مفت ایس ایم ایس بھیجیں

Best Blogger Tips
موبی لنک کے بعد اب یوفون کی جانب سے حال ہی میں گوگل کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت اب جی میل صارفین اپنے اکاؤنٹ سے بالکل مفت یوفون نمبروں پر ایس ایم ایس ارسال کر سکتے ہیں اور یوفون صارفین اپنے جی میل دوستوں سے رابطہ میں رہ سکتے ہیں۔
سروس کی تفصیلات:
  • اب جی میل صارفین اپنے اکاؤنٹ سے براہ راست تمام یوفون نمبروں پر ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔
  • یوفون صارف کی جانب سے جوابی ایس ایم ایس بھیجے جانے کی صورت میں جی میل صارفین کو مفت ایس ایم ایس کریڈٹ فراہم کیے جائیں گے۔
  • یوفون صارف کی جانب سے بھیجے گئے ہر جوابی ایس ایم ایس پر جی میل صارفین کو 5 مفت ایس ایم ایس کریڈٹ فراہم کیے جائیں گے اور زیادہ سے زیادہ 50۔
یہاں یہ بات اہم ہے کہ جی میل صارف سے چیٹنگ کرنے کے لیے پہلا ایس ایم ایس جی میل صارف کو ہی ارسال کرنا ہوگا یعنی یوفون صارفین خود سے چیٹنگ شروع نہیں کر سکتے۔ جی میل کی یہ سروس پوری دنیا میں صرف منتخب کردہ نیٹورکس پر فراہم کی جارہی اور اب اس معاہدہ کے بعد یوفون پاکستان میں سروس فراہم کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔
سروس استعمال کرنے کا طریقہ کار:
سروس استعمال کرنے کا طریقہ کار بہت آسان ہے، اپنا جی میل اکاؤنٹ لاگ ان کیجئے Search or Invite Friends کے باکس میں اپنے دوست کا نام یا فون نمبر درج کریں، اگر آپ پہلے ہی اپنے دوست سے جی میل پر چیٹنگ کر رہے ہیں تو Options میں Send SMS کو منتخب کریں۔
11 اب جی میل کے ذریعے کسی بھی یوفون نمبر پر مفت ایس ایم ایس بھیجیں
اس کے بعد ایک نئی ونڈو کھلے گی جس میں آپ کنٹری کوڈ اور موبائل نمبر درج کریں گےتاکہ اسے ایڈریس بک میں محفوظ کیا جاسکے اور اگلی بار آپ صرف نام لکھ کر ہی ایس ایم ایس بھیج دیں۔
21 اب جی میل کے ذریعے کسی بھی یوفون نمبر پر مفت ایس ایم ایس بھیجیں
اسکے بعد چیٹ کی ونڈو کھلے گی جس میں آپ اپنا پیغام درج کرکے اسے ارسال کرسکتے ہیں۔ آپکا پیغام فوری طور پر درج کیے گئے نمبر پر ارسال کر دیا جائے گا۔
یوفون صارفین جی میل ایس ایم ایس کا جواب کیسے دیں گے؟
یوفون صارفین کو جب جی میل ایس ایم ایس موصول ہو تو آپ اسے اپنی فون بک میں نام کے ساتھ محفوظ کر لیں۔ یہ نمبر آپکے دوست کے جی میل اکاؤنٹ سے منسلک ہوگا۔ اب آپ ایک عام ایس ایم ایس کی طرح اس کا جواب ارسال کرسکتے ہیں، جو کہ آپ کے دوست کے جی میل اکاؤنٹ پر ارسال کر دیا جائے گا ۔ یوفون صارف 24 گھنٹے کے اندر جی میل صارف کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کا جواب ارسال کر سکتا ہے۔
چارجز کی تفصیلات:
  • جی میل صارف کی جانب سے بھیجے گئے تمام ایس ایم ایس بالکل مفت ہونگے ، لیکن اس پر روزانہ ایک حد مقرر  کی گئ ہے ۔
  • یوفون صارف کی جانب سے جوابی ایس ایم ایس 1 روپیہ جمع ٹیکس کے حساب سے چارج کیا جائے گا۔
  • یہ سروس حاصل کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی سبسکرپشن حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔
گوگل کریڈٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار:
  • جی میل کی جانب سے صارف کو ابتدائی طور پر 50 ایس ایم ایس کریڈٹ فراہم کیے جائیں گے، جو کہ ہر ایس ایم ایس بھیجنے کے ساتھ کم ہوتے جائیں گے۔
  • ہر بار آپ کو ایک جوابی ایس ایم ایس موصول ہونے کی صورت میں 5 ایس ایم ایس کریڈٹ فراہم کیے جائیں گے جن کی تعداد زیادہ سے زیادہ 50 ہو سکتی ہے۔
  • آپ اپنے موبائل نمبر سے ہی جوابی ایس ایم ایس کرکے بھی مزید ایس ایم ایس کریڈٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
  • اگر آپ کا جی میل ایس ایم ایس کریڈٹ صفر ہوجائے تو 24 گھنٹے بعد آپکو ایک ایس ایم ایس مفت فراہم کر دیا جائے گا۔

Sunday 6 May 2012

حکومت پنجاب اور مختلف آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان معاہدے

Best Blogger Tips
ارفع سافٹوئیر ٹیکنالوجی پارک میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں حکومت پنجاب اور عالمی شہرت یافتہ آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان ملک میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
اس تقریب میں پنجاب کے وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف ، چیرمین پی اینڈ ڈی، صوبائی سیکریٹریز ، چیرمین پنجابت انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور آئی ٹی کمپنیوں کے نمائیندوں اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے چیرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف نے مختلف آئی ٹی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے۔
کمپنیوں کی فہرست جنہوں نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے:
  • مائیکروسافٹ: کمپنی کے ساتھ طلباء کو انٹرنیٹ پر روزگار کمانے کی ٹریننگ دینے کے لیے معاہدہ کیا گیا۔
  • Cisco پاکستان میں Cisco Network Academy  قائم کرے گی۔
  • Huawei: انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں انفراسٹرکچر کی فراہمی اور صوبے بھر میں ٹریننگ کے لیے اداروں کیا قیام عمل میں لائے گی۔
  • Oracle : طلباء کو Oracle ٹیکنالوجی کی ٹریننگ اور سرٹیفیکیٹ فراہم کیے جائیں گے۔
  • Teradata: ارفع ٹیکنالوجی پارک میں جدید ڈیویلپمنٹ سنٹر قائم کرے گی جسکی بدولت کم از کم 200 افراد کو روزگار ملے گا۔
  • Transworld: ارفع کریم پارک میں فائبر آپٹک لنک فراہم کرے گی۔
  • Wateen: صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرے گی۔
ان ملٹی نیشنل کمپنیوں سے معاہدوں کا مقصد پاکستانی طلبائ کو عالمی معیار کی تعلیم اور ٹریننگ فراہم کرنا ہے۔ جس کی بدولت پاکستان آئی ٹی سیکٹر کے لیے ماہرین خود تیار کر سکے گا اور نئی نسل کو سافٹوئیر ہاوس اور دیگر اداروں میں ملازمت کے مواقع ملیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے نہ صرف 4286 سکولوں میں کمپیوٹر لیب کا قیام کیا اور کم و بیش سوا لاکھ ذہین طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کیے، اور اب پاکستانی طلباء کوعالمی معیار کی تعلیم فراہم کی جائے گی۔جسکی بدولت پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں ترقی ہوگی۔
اس موقع پر ای گورننس نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جہاں پر لوگوں کو حکومت کے مختلف شعبہ جات میں آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔