ACTION MOVIES ADULT MOVIES COMMEDY MOVIES DOCUMANTERIES DUBBED MOVIES HORROR MOVIES ROMANTIC MOVIES 2012 MOVIES

Others Channels

Watch Online Movies Free

Thursday 26 January 2012

پی ٹی اے کی جانب سے سم ایکٹیویشن کا نیا نظام جلد متعارف کروایا جائے گا

Best Blogger Tips
پی ٹی اے اور تمام پاکستانی موبائل کمپنیوں نے آج موبائل سمز کی فروخت ، ایکٹیویشن اور تصدیق کے حوالے سے ایک نئے فریم ورک کی منظوری دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پی ٹی اے حکام اور تمام موبائل کمپنیوں کے اعلی عہدہداران نے پی ٹی اے کے مرکزی دفتر میں مشاورت کے بعد ایک نیا فریم ورک تیار کیا ہے جو کہ آئیندہ چندماہ میں لاگو کیا جائےگا۔
اس نئے نظام کے مطابق اب نئی سم خریدتے وقت کسی بھی قسم کی کاغذی کاروائی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ تمام کام سم خریدنے کے بعد 789 کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔
سم ایکٹیویشن کا طریقہ کار:
ابھی تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق نئی سم خریدتے وقت صارف کو اپنا اصلی کمپیوٹرائزڈ  شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ریٹیلرکمپیوٹر پر  نئی سم  کو  شناختی کارڈ  نمبر کے ساتھ منسلک کر دے گا۔ بعد ازاں صارف کو سم ایکٹیویٹ کروانے کے لیے 789 پر کال کرنا ہوگی جہاں پر اس سے شناختی کارڈ کی تمام معلومات پوچھی جائیں گی۔
اس نئے نظام کے تحت صرف مخصوص سیلز سنٹر ہی نئی سم کا اجراء کر سکیں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ کاپی کا غلط استعمال بھی رکے گا۔ اب سیلز سنٹرز پر فارم پر کر نے کی بجائے تمام معلومات فوری طور پر کمپیوٹر میں ہی اپلوڈ کر دی جائیں گی۔ جسکی بدولت کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی کا احتمال بھی ختم ہوجائے گا۔
اس موقع پر چیرمین پی ٹی اے نے تمام شراکت داروں کو مبارک باد دی اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ آئیندہ بھی باہمی مشاورت سے ہی نئے نظام متعارف کروائے جائیں گے۔
موبائل کمپنیوں کے نمائیندوں نے اس موقع پر صارفین کو نئی اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے عظم کا اظہار بھی کیا۔

No comments:

Post a Comment