ٹیلی نار ایزی پیسہ پاکستان بھر میں مختلف ٹیلی کام کمپنیوں سے بلوں کی
ادائیگی اور دیگر معاملات میں اپنی سروسز فراہم کرنے کے لیے معاہدے کر رہا
ہے۔
اسی سلسلہ میں آج ٹیلی نار نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اب ورلڈ کال کے
صارفین بھی ایزی پیسہ کے ذریعے اپنے ماہانہ بل ادا کر سکیں گے۔
اوپر دی گئی تصویر میں ایزی پیسہ سیلز کے سربراہ فیصل خان سادوزئی
(دائیں جانب) ورلڈ کال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بابر علی سید سے مصافحہ کر
رہے ہیں۔
ورلڈ کال آج کل کئی بحرانوں کا شکار ہے جس پر آئیندہ چند دنوں میں پروپاکستانی کی جانب سے ایک تحریر پیش کی جائے گی۔
No comments:
Post a Comment