ACTION MOVIES ADULT MOVIES COMMEDY MOVIES DOCUMANTERIES DUBBED MOVIES HORROR MOVIES ROMANTIC MOVIES 2012 MOVIES

Others Channels

Watch Online Movies Free

Thursday 26 January 2012

سمارٹ فون خریدنے کے لیے چند مفید مشورے

Best Blogger Tips
اپنا پہلا موبائل فون خریدتے ہوئے یقیناً کافی خوشی محسوس ہوتی ہے اور اگر آپ سمارٹ فون خرید رہے ہوں تو اس خوشی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ فیصلہ کرنا کہ کونسا موبائل فون خریدا جائے کافی آسان ہوتا ہے اور وہ اپنی مرضی کا موبائل فون بآسانی خرید لیتے ہیں لیکن بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو موبائل فون خریدنے کے بعد پچھتاتے ہیں کہ فلاں ماڈل کیوں نہ لیا۔
اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں سمارٹ فون  منتخب کرتے ہوئے کچھ پریشانی کا سامنا ہے  کیونکہ اس سے قبل کبھی سمارٹ فون خریدنے کا تجربہ نہیں  اور ہر کوئی آپ کو بھانت بھانت کے مشورے دے رہا ہے کہ آئی فون لے لو یا اینڈرائیڈ ہی سب سے بہتر ہے اورتو گھبرائے مت ۔ ذیل میں دی گئی ہدایات کو غور سے پڑھیں امید ہے کہ انکی بدولت آپ بآسانی اپنی پسند کا موبائل فون خرید سکیں گے۔
  • سمارٹ فون خریدتے وقت سب سے اہم بات کا خیال رکھیئے اور وہ ہے اسکا آپریٹنگ سسٹم۔ آپ نے یقیناً سیمبئین کا نام تو سنا ہی ہوگا لیکن چونکہ اب یہ سسٹم کافی پرانا ہوچکا ہے لہذا اسکا تو سوچیئے بھی مت۔ ایپل کا آئی او ایس یقیناً ایک بہترین آپریٹنگ سسٹم ہے لیکن اسکے مقابلے میں  گوگل اینڈرائیڈ آپ کو کم قیمت میں  زیادہ فیچرز فراہم کرتا ہے۔
  • ایک اور اہم بات فون کا ڈیزائن ہے۔ بہت سے لوگ یہ چاہتے ہیں کہ انکا فون اچھی کوالٹی کے میٹریل سے بنا ہو۔ اس لحاظ سے نوکیا اور ایچ ٹی سی کے موبائل فون کافی اچھے رہتے ہیں۔ سام سنگ اور ایل جی کے فون گو کہ دیکھنے میں تو خوبصورت لگتے ہیں لیکن چونکہ ان میں پلاسٹک کا استعمال زیادہ ہوتا ہے لہذا وہ زیادہ پائیدار ثابت نہیں ہوتے۔
  • سمارٹ فون ہو اور اس میں ایپلی کیشنز نہ ہوں یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ فی الوقت آئی فون کے لیے سب سے زیادہ ایپلی کیشنز دستیاب ہیں لیکن اینڈرائیڈ بھی کسی لحاظ سے پیچھے نہیں اور بہت سے مفت ایپلی کیشنز کے ساتھ اب آئی او ایس سے بھی آگے نکلنے والا ہے۔ ایپلی کیشنز کے معامے میں ونڈوز فون 7 تھوڑا پیچھے ہے لیکن اس سسٹم کی ایپلی کیشنز میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہورہاہے۔
  • سمارٹ فون میں سکرین سائز کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ عام طور پر 3.5 انچ سے 4 انچ کی سکرین مناسب ہوتی ہے۔ آئی فون اور سام سنگ کے مہنگے فونز میں سکرین ریزولیوشن اور پکزل ڈینسٹی زیادہ ہوتی ہے لہذااگر آپکا بجٹ زیادہ ہے تو یہی فونز خریدیں۔
  • آجکل سستے مہنگے تمام موبائل فونز میں کیمرہ تو ضرور ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ اچھی تصاویر کھینچنا چاہتے ہیں تو اسکے لیے فون میں کم از کم 5 میگا پکزل کا کیمرہ تو ہونا چاہیے جس میں فلیش لائیٹ اور آٹو فوکس کی سہولت بھی ہو۔ اگر کیمرہ ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز بھی بناتا ہو تو یہ سونے پر سہاگے والی بات ہوگی۔
  • سمارٹ فون میں پراسیسر اور ریم کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ کمپیوٹرز کی طرح ہر سال تیز رفتار پراسیسر اور زیادہ بڑی ریمز متعارف کروائی جاتی ہیں ۔ اگر آج آپ سمارٹ فون خریدنے جارہے ہیں تو ذہن میں رکھیں کہ پراسیسر کم از کم 1Ghz ہو اور ریم 512MB.
  • گو کہ اکثر سمارٹ فونز میں فائلز اور تصاویر محفوظ کرنے کے لیے کافی میموری موجود ہوتی ہے۔ اس حوالے سے موبائل کمپنیاں مختلف سائز کے میموری والے ماڈل متعارف کرواتی ہیں ۔ اگر آپ میموری کارڈ والا موبائل خریدیں تو یہ زیادہ بہتر رہے گا۔ اسی طرح آئی فون اور دیگر کچھ فونز کے نئے ماڈلوں میں مائیکروسم کا استعمال کیا گیا ہے جسکے لیے آپکو اپنی سم کاٹ کر چھوٹا کرنا ہوگی۔ فون خریدتے وقت اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں۔
  • عام فون کے مقابلے میں سمارٹ فونز کا بیٹری سے کافی گہرا تعلق ہے۔ کیونکہ ان میں پراسیسر ، ریم ، جی پی یو اور بڑی سکرین ہوتی ہے لہذا یہ بیٹری بھی زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ ویڈیوز دیکھنے ،گانے سننے اور گیمز کھیلنے کے دلدادہ ہیں تو وہ فون خریدیں جس میں بڑی مقدار کی بیٹری نصب ہو۔
  • گو کہ بہت سے لوگ اس بات کا دھیان نہیں کرتے لیکن آپکے فون کا رنگ آپکی شخصیت کا عکس ہوتا ہے۔ اگرمرد گلابی یا نارنجی رنگ کا موبائل فون استعمال کر رہے ہوں تو کافی عجیب سا لگے گا۔ لیکن اگر لڑکیاں یہی رنگ استعمال کریں تو انکے لیے یہ کافی مناسب ہوگا۔
  • سب سے آخر میں سمارٹ فون کے حوالے سے سب سے اہم بات۔ آپکا بجٹ۔ جی ہاں اگر آپکے پاس پیسے کم ہیں اور آپکی خواہش ہے کہ اچھے سے اچھے فیچرز والا سمارٹ فون خریدا جائے تو پھر کافی مشکل ہوسکتی ہے۔ اگر آپکے پاس پیسے کم ہیں تو میرا مشورہ ہوگا کہ آپ سیمبئین فون خریدیں ۔ گو کہ یہ سسٹم اب پرانا ہوگیا ہے لیکن سست رفتار موبائل خریدنے سے کئی درجہ بہتر ہے۔لیکن اگر آپکو پیسے کا مسئلہ نہیں تو پھر دنیا کے بہترین سمارٹ فونز آپکے منتظر ہیں۔

No comments:

Post a Comment